Advertisement
پاکستان

وزیراعلی ٰ پنجاب کا انتخاب  : ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیخلاف  کیس کی سماعت   کا آغاز

اسلام آباد: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف  درخواست پر دوبارہ سماعت کا آغاز ہوگیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 26th 2022, 4:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعلی ٰ پنجاب کا انتخاب  : ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیخلاف  کیس کی سماعت    کا آغاز

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔

سپریم کورٹ نے گذشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔ 

یہ تحریری حکمنامہ تین صفحات پر مشتمل ہے،  سپریم کورٹ حکم نامہ کے مطابق فل کورٹ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے ، فل کورٹ تشکیل نہ دینے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، حمزہ شہباز ڈپٹی اسپیکر اور دیگر وکلا کی طرف سے مزید وقت مانگا گیا اس لیے فریق دفاع کے وکلا کی مزید وقت کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔

حکم نامے میں تمام وکلا کو آج 26 جولائی کو مقدمے کی تیاری کرکے  آنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

واضح   رہے کہ  پنجاب اسمبلی میں وزیراعلٰی کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں چوہدری پرویز الٰہی نے 186 ووٹ حاصل کیے جبکہ حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے تھے ۔  تاہم ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد کر دیے جس کے بعد پرویز الٰہی کے ووٹوں کی تعداد 176 جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 ہو گئی۔

مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو تین ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دیا گیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ  سے رجوع کیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری  نے 23 جولائی کو  درخواست منظور کرتے ہوئے  چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا جس میں  ڈپٹی سپیکر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے، تاہم عدالت نے سماعت ملتوی کی تھی ۔ 

Advertisement
 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

  • ایک گھنٹہ قبل
ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

  • 28 منٹ قبل
مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

  • 4 گھنٹے قبل
دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

  • ایک گھنٹہ قبل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ

  • 13 گھنٹے قبل
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں،  علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج

میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج

  • 14 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

  • 3 گھنٹے قبل
فیفا کلب ورلڈ کپ  فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

  • 4 گھنٹے قبل
لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

  • 3 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement