اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اقلیت کو اقتدار ملنے کا آج آخری دن ہے ، عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کریں، سپریم کورٹ پر سیاسی بوجھ نہ ڈالیں۔


تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پرویزالہٰی 186، حمزہ شہباز کے 179ووٹ تھے، 179 والے کووزیراعلیٰ ، 186ووٹ والے کواپوزیشن میں بٹھا دیا گیا ، 22 کروڑ لوگوں کے وزیر اعظم کو گھر بھیجا گیا، اس وقت مٹھائیاں بانٹی گئی، اس وقت بائیکاٹ کا خیال نہیں آیا۔
ان کاکہنا تھا کہ کئی گھنٹے کل بھی کیس کی سماعت ہوئی، حکومت کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی اُنہوں نے بہتر یہ سمجھا کہ فرار ہو جائیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ایسے کیسز سینئر ججز ہی سنتے ہیں، پاکستان کی حکومت پاکستان کی سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتی، عوام کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے تو بحران آتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت تب چلتی ہے جب ہارنے والا ہار کو تسلیم کرے، سپریم کورٹ کے ساتھ پی ڈی ایم کا سلوک ناقابلِ قبول ہے، درجنوں بار ایسوسی ایشنز نے اس رویے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سرِ تسلیم خم کریں، یہ کیس یہاں آنے کا نہیں بنتا تھا، سپریم کورٹ پر سیاسی بوجھ نہ ڈالیں۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آپ چیف جسٹس کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے، عدلیہ کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے جب ان کے خلاف فیصلہ دیا تھا توحمزہ شہباز کواستعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، انہیں اپنی غلطیاں اور پنجاب میں سیاسی قیادت درست کرنی چاہیے تھیں۔

پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
- 5 hours ago

سری لنکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک
- 11 minutes ago
کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری ، شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید
- 4 hours ago

بھارتی ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود
- an hour ago

شکست خوردہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، ایل او سی پر شہرای آبادی کو نشانہ بنانے لگی
- 25 minutes ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
- 4 hours ago

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا
- 3 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کا مثبت آغاز
- 5 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
- 3 hours ago

پاک فوج نےبھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 48 ڈرونز مار گرائے، تعداد 77 ہو گئی
- 6 hours ago

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
- 6 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) معطل
- a minute ago