اسلام آباد :پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ فل کورٹ بینچ کیلئے مکمل دلائل دیے گئے ،حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوئے، فل کورٹ بنانے میں عدلیہ کی عزت اور تکریم ہے ۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاتارڑ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ، یہ انتہائی اہم معاملہ ہے جو فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا ، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں عمران خان نے اپنے ارکان کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا کہا۔
انہوں نے کہاکہ یہ ہدایات عمران خان نے پارٹی سربراہ کےطور پر جاری کی تھیں مگر جب ایسی ہی ہدایات مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت نےجاری کیں تو معیار بدل گیا۔
انہوں نےکہا کہ رن آف الیکشن 186ووٹ حاصل نہ کرنے پر کرایا جاتاہے، رن آف الیکشن تب ہوتا ہے جب کوئی بھی امیدوار مجوزہ 186 ووٹ لینے میں ناکام رہے، سمجھ نہیں آتی اسی حلقے کا ایک ووٹ کم کیا جارہا ہے، اور اسی کا دوسرا ووٹ شامل کیا جاتا ہے ، ہم نے 179 ووٹ نہیں لیے ، ہماری گنتی 197 کی تھی اس میں سے 25 ووٹ کم کیے گئے، دو چٹھیوں میں سے وہ چٹھی مقدم ٹھہری جو عمران خان نے لکھی تھی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کےخط پر اعتراض کیا جاتاہے مگرعمران خان کا خط معتبر سمجھا جاتاہے یہی وجہ ہے کہ لوگ انصاف کے دوہرے معیار پرسوال اٹھا رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ بارایسوسی ایشن کےسابق صدور نے بھی سوال اٹھایا کہ دوہرا معیار کیوں ہے؟۔ ترامیم میں درج ہے کہ پارٹی سربراہ ہی ہدایات جاری کرسکتاہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کےمعاملے پر پارٹی سربراہ کےکردارپر روشنی ڈالی گئی تھی، پارٹی سربراہ کی ہدایات اگر مقدم نہیں ہیں تو کیا ضمنی الیکشن کالعدم قراردیا جائےگا؟ ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں چیئرمین سینیٹ کےالیکشن کے موقع پر بھی 7ووٹ مسترد کیے گئے اور کہاگیا کہ پریذائیڈنگ افسر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
عطاتارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان محاذآرائی اور گالم گلوچ کی سیاست کرتاہے،ہم عوام کی حالت بہتر کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔

ایران کو پر امن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون،تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی9مئی کیس میں گرفتار
- 4 منٹ قبل

پاکستانی مارشل آرٹس فاطمہ نسیم نے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- 22 منٹ قبل

وفاقی حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کردیا
- 11 منٹ قبل

پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی
- 3 گھنٹے قبل

آزادفلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ہتھیار نہیں ڈالیں گے،حماس کا دو ٹوک اعلان
- 3 گھنٹے قبل

قصور: چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق،سرچ آپریشن جاری
- 17 منٹ قبل

پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- 2 گھنٹے قبل