پاکستان

حلف اٹھانے سے پہلے پرویزالٰہی کا عمران خان کو ٹیلی فون

اسلام آباد:نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 26 2022، 10:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حلف اٹھانے سے پہلے پرویزالٰہی کا عمران خان کو ٹیلی فون

ٹیلی فونک رابطے میں چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کو ساڑھے11 بجے حلف لینے سے متعلق آگاہ کیا جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو مبارک باد دی۔

دوسری جانب مونس الہٰی نے بھی کمرہ عدالت سے نکلتے ہی چودھری پرویز الہٰی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارک باد پیش کی۔

علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مونس الٰہی نے ملاقات بھی کی جس میں عمران خان نے مشکل وقت میں مونس الہٰی کے دو ٹوک موقف کے ساتھ کھڑے رہنے کے اقدام کو سراہا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں گورنر پنجاب کو نئے وزیر اعلیٰ سے آج رات ساڑھے 11 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا گیا ہے، اگر گورنر حلف نہیں لے سکتے تو صدر پاکستان پرویز الٰہی سے حلف لیں گے۔