- Home
- News
عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن
لاہور : چودھری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے عدالتی فیصلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالا سمیت صوبے بھرمیں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منایا۔
گوجرانوالا، سیالکوٹ، شکرگڑھ ، لودھراں، حافظ آباد، بہاول نگر، کمالیہ، گوجرہ، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
اس موقع پر کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی، ملتان میں چُنگی نمبر نو پر تحریک انصاف کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکن خوشی سے جھوم اٹھے۔
تحریک اںصاف کے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور مٹھائیاں تقیسم کیں ۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی کارکنوں نے ریلیاں نکال کر عدالتی فیصلے کو حق کی فتح قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 4 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 hours ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 5 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 4 hours ago
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 2 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 hours ago