پنجاب میں میرا داخلہ بند کیا تو گورنر راج لگانے کیلئے یہ جواز کافی ہے : وزیرداخلہ
اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ پنجاب میں میراداخلہ بند کیا گیا تو گورنر راج لگانے کیلئے یہ جواز کافی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد مسلم لیگ ن انتخابات میں جانا چاہتی تھی لیکن اتحادی جماعتوں اور کچھ محب وطن افراد کے کہنے پر حکومت سنبھالی کیونکہ ملک ڈیفالٹ کر رہا تھا، اگر پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی لگی تو یہ گورنر راج کے نفاذ کا جواز ہو گا۔
ان کاکہنا تھا کہ گورنر راج کی سمری میرے پاس آگئی ہے میں اس پہ کام کر رہا ہوں ، وفاقی حکومت کا اپنا رول ہوتا ہے ، وفاقی حکومت کے پاس بڑے ادارے ہوتے ہیں ، یہ کہنا کہ حکومت یہاں تک محدو ہے بیوقوفانہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ حمزہ شہباز 197 ووٹوں سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے، فیصلہ آیا منحرف کا ووٹ نہ گنا جائے گا اور وہ ڈی سیٹ بھی ہوگا ، کبھی ایسا نہیں ہوتا لیکن فیصلہ دیا گیا، 25 ووٹ مائنس کر دیے گئے،قومی اسمبلی میں ووٹ گنے جانے کا فیصلہ اسی سپریم کورٹ نےابزرو کیا تھا ، گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے وہ 25 لوگ بحال ہوگئے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال مزید خراب ہوئی ۔ کل کے فیصلے کےبعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہورہی ہے اس پر افسوس ہے ، کچھ معاملات ایسے ہیں جن سے ایسی گفتگو کو تقویت ملتی ہے اگر ایسی فضا معتبر اداروں مییں ہے تو ہم تباہی کے دہانے پر جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں ، عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لئے لازمی امر ہے، معتبر، باعزت، غیر جانبدار عدلیہ ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، ہمیں ان بنیادی سوالات پر پورے معاشرے کو مل کر غور کرنا چاہیے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب عدالتی فیصلے معاملات کو حل کرنے کی بجائے انہیں متازع کریں گے تو جو سیاسی عدم تعاون کی فضا پیدا ہو گی تو اس میں ڈالر چھلانگیں لگائے گا، آپ کی سٹاک ایکسچینج نیچے گرے گی، حالات خراب ہو گے، مہنگائی بھی ہو گی۔

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 4 hours ago

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 2 hours ago

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 2 hours ago

پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار،انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- 5 hours ago

پاکستان اور چین اہم شراکت دار، تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چین
- 7 hours ago

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 5 hours ago

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 3 hours ago

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 2 hours ago

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم
- 6 hours ago

9 مئی مقدمات، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر کی طبیعت ناسازی کے باعث کل تک ملتوی
- 7 hours ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید
- 8 hours ago