منیلا: شمالی فلپائن میں 7.1 درجے شدت کے زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی فلپائن زلزلے سے لرز اٹھا ، فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت سے عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
زلزلے کا مرکز دارالحکومت منیلا سے 300 کلومیٹر(185میل) دور تھا جہاں پر بلند و بالا ٹاوربھی لرز گیا۔
دارالحکومت منیلا ،لوزون کے مرکزی جزیرے اور ہلکی آبادی والے صوبے ابرا میں بدھ کی صبح 8بجکر 43منٹ پر ابتدائی طور پر 6.8 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولورس کے علاقے میں زلزلے سے عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں ، شیشے ٹوٹ گئے اور خوفزدہ لوگ مکانوں سے باہر سٹرکوں پر نکل آئے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں قریبی قصبے بنگویڈ میں سفالٹ روڈ اور گرائونڈ میں دراڑیں پڑ گئیں، تاہم دکانوں یا مکانات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بنگویڈ میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
حکام نے کہا کہ فلپائن میں آج آنے والا زلزلہ گزشتہ برسوں کے دوران سب سے شدید تھا۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2013 میں وسطی فلپائن کے بوہول جزیرے میں 7.1 شدت کے زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago





