چینی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید تعطل کا شکار نہیں ہونے دینگے : وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، چینی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید تعطل کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی الیکٹرک کے صدر لو پھنگ کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر خان، وزیرِ مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، معاونینِ خصوصی ظفر الدین محمود، ڈاکٹر جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کی بہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ چینی صدر شی جِن پنگ اور چینی قیادت کے پاکستان کی ہر مشکل مرحلے میں مدد پر مجھ سمیت پوری قوم ان کی مشکور ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی تعاون و سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان میں انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ کی ترقی اور بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملی، حکومت چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے، چینی کمپنیوں کے انجینئرز اور مزدوروں کے تحفظ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ تھر کول پاور پراجیکٹ جو بہت پہلے مکمل ہو جانا چاہئیے تھا ،عمران نیازی نا اہل حکومت میں دانستہ طور پر اسے تعطل کا شکار بنایا گیا۔ اس کی تکمیل سے مقامی کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی کی عوام کو جلد فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں برق رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی، جو قابلِ ستائش ہے ۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ 1320 میگاواٹ تھر کول پاور پراجیکٹ گذشتہ سالوں میں تعطل کا شکار رہا مگر موجودہ حکومت کے تعاون کی بدولت نہ صرف اس پر تیزی سے کام جاری ہے بلکہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی وجہ سے 7000 مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک پاکستان میں جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مزید سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جسکا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔ شنگھائی الیکٹرک کے صدر نے وزیرِ اعظم اور انکی ٹیم کا منصوبے کی تکمیل کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 18 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 12 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 17 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل





