اسلام آباد:ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کے نام کی منظوری دے دی گئی ۔


جی این این کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف سبطین خان کو اسپیکر کے لئے انتخاب میں اتارے گی ، سبطین خان کے نام کی منظوری عمران خان اور پرویزالہی ملاقات میں دی گئی ۔ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پنجاب میں نئی کابینہ کی تشکیل سےمتعلق مشاورت کی گئی۔
عمران خان نے پرویز الہی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد دی، اور نومنتخب وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ صوبے کی عوام نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اتریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف غیر آئینی تھا۔

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 6 گھنٹے قبل

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 9 گھنٹے قبل

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 11 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 12 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 6 گھنٹے قبل

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 10 گھنٹے قبل

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل