لاہور : اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جامشورو ٹیم نے گرفتار کرلیا۔


ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جامشورو میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن میں دائر مقدمے کیلئے جامشورو میں اپنا بیان درج کروانے گئے تھے ، جہاں ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
زرائع اینٹی کرپشن کے مطابق حلیم عادل شیخ پر تھانہ بولا خان کی 62 ایکڑ زمین کے جعلسازی سے کاغذات بنانے کا مقدمہ درج ہے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جامشورو نے معاملے کی انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے۔
زرائع اینٹی کرپشن کے مطابق حلیم عادل شیخ کی جانب سے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا گیا، سرکاری زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری سے حلیم عادل شیخ نے زمین ایک شخص کے نام کرائی اور بورڈ آف ریونیو اس زمین کے کھاتے منسوخ کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ 6 جولائی کو بھی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا ، حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

پاکستان بار کونسل کے نمائندہ ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
- 25 minutes ago

آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان لیکن ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہے، گورنرسندھ
- 4 hours ago

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا
- 38 minutes ago

وزیراعظم صدر آذربائیجان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل زوولبا پہنچ گئے
- an hour ago

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے سے متعلق درخواست خارج کر دی
- 2 hours ago

حماس کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار
- 4 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی،غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار
- 34 minutes ago

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا
- 3 hours ago

ملک میں آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
- 4 hours ago

جرمنی میں انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کی پارلیمانی انتخابات میں برتری
- 5 hours ago

جعلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا، بیرسٹر سیف
- 2 hours ago