اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خود مختار پاکستان کے حصول کی حکمت عملی قوم کے سامنے رکھنے کے لیے آج رات دس بجے قوم سےمخاطب ہوں گا۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئین و قانون کو بالادست بنانے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت و تائید میں کل شام گھروں سے نکلنے پر میں پوری قوم کاشکرگزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار پاکستان کےحصول کی حکمتِ عملی اپنے عوام کے سامنے رکھنے کے لیے میں آج شب 10 بجے قوم سے مخاطب ہوں گا۔
I want to thank the nation for coming out spontaneously last evening in support of the SC decision upholding Constitution & the Law. Tonight I will address our people at 10:00pm giving them our way forward for a sovereign Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 27, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ شب عدالتی فیصلے پر پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالا سمیت صوبے بھرمیں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منایا۔
گوجرانوالا، سیالکوٹ، شکرگڑھ ، لودھراں، حافظ آباد، بہاول نگر، کمالیہ، گوجرہ، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
اس موقع پر کارکنوں نے عمران خان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 4 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 44 منٹ قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- ایک گھنٹہ قبل

آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت کے دو حصے زمین بوس ،6 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
- 4 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 36 منٹ قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 2 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- ایک دن قبل

امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت،پینٹاگون کا فوج کو تیار رہنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلہ دیش کا پاکستانی حکومت سے رابطہ کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل











