تجارت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر241 روپے کا ہو گیا

کراچی:ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے اضافے کے ساتھ241 روپے پر جا پہنچا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 27th 2022, 8:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر241 روپے کا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 9 پیسے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 236 روپے 2 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 4 روپے بڑھ کر 241 روپے رہی۔