اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے پاکستان پر مسلط کئے گئے امپورٹڈ مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کل نظریں سیاست پر ہیں ، مگر معیشت کی بگڑتی صورتِ حال نہایت تشویش ناک ہے ، حالات پہلے ہی خراب ہوگئے تھے اب دن بدن بگڑتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران زرِمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے ، آج سے تقریباً ایک ماہ پہلے چین سے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا ، چین سے لئے جانے والے 2.3 ارب ڈالرز کے قرض میں سے 2 ارب ڈالرز استعمال ہوچکے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ نتیجہ یہ ہورہا ہے کہ روپے کی قدر میں اتنی تیزی سے کمی آرہی ہے جسکی تاریخ میں مثال نہیں ، جس دن سے عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 62 روپے تک گر چکا ہے، اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پچھلے دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث آئندہ پٹرول ، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اور اضافے کا سامنا ہوگا ، صورتحال اتنی خطرناک ہو چکی ہے کہ ضروری ادویات بنانے کیلئے خام مال کی ایل سی اس وقت نہیں کھل رہی ، عالمی منڈیوں کی صورتحال یہ ہے کہ موڈیز، فِچ اور ایس این پی سب نے پاکستان کی درجہ بندی گرا دی ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ معیشت اتنی گہری کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلنے میں برسوں لگیں گے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 19 minutes ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 6 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 36 minutes ago



