فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں،تینوں جماعتوں کے فیصلے اکٹھے سنائے جائیں:عمران خان
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے پر کوئی اعتراض نہیں، تینوں جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے فیصلے اکٹھے سنائے جائیں۔


نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کا سب سے بڑا فنڈریزر ہوں، شوکت خانم کے لیے ہرسال 9 ارب روپیہ اکٹھا ہوتا ہے، میں نے پہلی بار پولیٹیکل فنڈ ریزنگ کی، میں کیوں کہتا ہوں تینوں پارٹیوں کےاکٹھےکیس سنو، ہمارےپاس فنڈ ریزنگ کا مکمل ڈیٹا بیس ہےجبکہ ان دونوں پارٹیوں کےپاس کوئی ڈیٹا بیس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے رجیم چینج کو ریورس کیا، عوام ایسے نکلے کہ ان کی دھاندلی کی تمام تر کوششوں کے باوجود یہ ناکام ہوئے، ایک سیاست اپنی ذات کی ہے لوگ پیسہ بنانے آتے ہیں ھبکہ دوسری سیاست نظریے کی ہے جس طرح قائد اعظم نے ایک نظریے کے لیے جدوجہد کی۔
اپنی گفتگو میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں کسی کی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہیے، ہم پہلے ہی اتنے لوگ مروا بیٹھے ہیں ہم غریب ملک ہیں ہمیں دوستی سب سے کرنی چاہیے لیکن کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، آج میں جو قوم دیکھ رہا ہوں ایک زندہ قوم ہے، جب قوم اس طرح متحد ہوکر نکلتی ہے تو کوئی مسئلہ ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا، یہ قرضے بھی اتار سکتی ہے۔
اپوزیشن پارٹیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری ان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی، انہوں نے سیاست میں آکے پیسہ بنانا شروع کردیا، نواز شریف نے تو اپنی پارٹی کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا ہے، پیپلزپارٹی نے امریکہ میں سفارت خانے کے پیسے سے فنڈ لیے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت ان پارٹیوں کےکیسزبھی سامنےآنےچاہئیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پرمہنگائی ہمارےدورمیں بھی تھی لیکن اس کے باوجود ہم نےعوام کو ریلیف دیا، نوازشریف 1999ء میں جب گیا تو اس وقت ملک ڈیفالٹ کر رہا تھا، 2018ء میں نوازشریف گیاتوتاریخ کاسب سےبڑاخسارہ چھوڑ کر گیا، کیامیں نےہی صرف کرپٹ لوگوں اورکرپشن کیخلاف ٹھیکہ لیا ہوا ہے؟ کیا اور لوگوں کی ذمہ داری نہیں جو ان کرپٹ لوگوں کومسلط ہونےدیا؟ آج جومعیشت تباہ ہو رہی ہےکوئی تواس کاذمہ دار ہو گا۔

کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پی آئی اے کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار
- 13 گھنٹے قبل

عمران خان نےمحمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر
- 13 گھنٹے قبل

22 اگست تک سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

ای سی سی نے مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب میں 9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
- 38 منٹ قبل

نائیجیریا :مسجد کے احاطے میں نماز کے دوران فائرنگ، 27 نمازی شہید
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید
- 31 منٹ قبل

کراچی شہر ڈب گیا،طوفانی بارش میں مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب میں سیلابی صورتحال
- 2 گھنٹے قبل

پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی آج 54 ویں برسی،فواج پاکستان کا خراج عقیدت
- 3 گھنٹے قبل

مصر کی متنازع ٹک ٹاکر ’یاسمین‘ لڑکا نکلا
- 13 گھنٹے قبل