جی این این سوشل

پاکستان

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

لاہور:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی، عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوسے مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے، دوست مزاری اب ڈپٹی اسپیکر نہیں رہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بیان کیں جس کے بعد سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے ووٹنگ کے طریقہ کار کا اعلان کیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل خالی بیلٹ باکس ایوان میں دکھائے گئے جس کے بعد تحریک پر ووٹنگ کا آغاز ہوا۔

مجموعی طور پر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے ہیں جبکہ نئے ڈیپٹی اسپیکر کا انتخاب 2 روز میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان

پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا نا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیس کی وردی پہنےپاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا نا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہم پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعداد بڑھاناچاہتے ہیں۔ 
چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنا باعث فخر ہے، پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کی وردی پہنے پولیس ٹریننگ سینٹر کالج چوہنگ پہنچیں جہاں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، جب سے میں نے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا تب سے میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 530 خواتین شریک ہیں، پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوئی، آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، پولیس کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مظلوم کی داد رسی کریں اور ظالم کو اس کے انجام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار ہیں، پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، خواتین نرم دل ہوتی ہیں اس لئے معاف کر دیتی ہیں، ظالم کیلئے آپ کے دل میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ میرے دل میں انتقام کا کوئی جذبہ نہیں، وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر کسی کے خلاف فیصلہ کرنا ہو تو دل پر پتھر رکھ کر کرتی ہوں، وزیراعلیٰ کی کرسی میرے لئے آسان نہیں تھی، مجھے یہاں آگ کا دریا عبور کر کے پہنچنا پڑا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

8 بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے سفیر نامزد

ہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، آئی سی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 بار  اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے  سفیر نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کو مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر بنانے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچوں میں بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر یوسین بولٹ کہا کہ “میں آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کا سفیر بننے پر خوش ہوں، ویسٹ انڈیز (کیریبین) جہاں کرکٹ زندگی کا حصہ ہے، اس کھیل نے ہمیشہ ایک خاص مقام رکھا ہے، عالمی سطح پر کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز یکم سے ہوگا جو 29 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالخاق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے نہ تو انکوائری کی نہ ہی کوئی اصول دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظر انداز کر دیا۔

جس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن بولے کہ جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آوٹ کی درخواست کی گئی صرف انہی کو دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تو پورے حلقے کی دوبارہ انکوائری کروانا چاہیے تھی، اگر الیکشن کمیشن اپنا کام کر لیتا تو لوگوں کو عدالت نہ آنا پڑتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll