Advertisement
تفریح

ول سمتھ نے آسکر واقعے پر کرس راک سے معافی مانگ لی

لاس اینجلس:معروف ہالی وڈ اداکار ول سمتھ نے آسکر ایوارڈ تقریب کے دوران پیش آنے والے واقعے پر ساتھی اداکار کرس راک سے معافی مانگ لی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 30th 2022, 5:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ول سمتھ نے آسکر واقعے پر کرس راک سے معافی مانگ لی

تفصیلات کے مطابق ول سمتھ نے اپنے غیر مہذب رویے پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کرس راک سے معافی مانگ لی ہے۔

اداکار ول سمتھ نے کرس راک کی والدہ اور ان کے دیگر اہل خانہ سے بھی معذرت کی، انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے رویے پر شرمندہ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کا عمل ناقابل برداشت تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سابق دوست کرس راک سے معافی مانگنا چاہتے ہیں لیکن وہ ان سے بات کرنے یا انہیں معاف کرنے کے لیے رضامند نہیں ہیں۔

ول سمتھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں اور کرس راک جب چاہیں مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں میں ان کے لیے موجود رہوں گا۔

Advertisement