جی این این سوشل

پاکستان

خضدارپولیس نے لاپتہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی

کوئٹہ: خضدار پولیس نے کور کمانڈر  کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کے ملبہ ملنے کی تصدیق کردی ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خضدارپولیس  نے لاپتہ  ہونیوالے  ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان کے ضلع خضدار کے ڈی آئی جی  پرویز عمرانی کے مطابق پولیس حکام کو کور کمانڈر کوئٹہ کے حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے ۔

انہوں نے  بتایا ہے مذکورہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنہوں کے مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے ۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملبہ کراچی کے حکام کو ملا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران سوار تھے، افسران لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے امدادی مشن پر تھے۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و دیگر کے فوجی ہیلی کاپٹر کا لسبیلہ سے کراچی آتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، 12 کور کے انجینئر بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اور چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر شخصیات کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ 

 دوسری جانب  آج وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیااور آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات بھی  حاصل کیں ۔ وزیراعظم نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا  ۔ 

تجارت

اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کاروبار کے لیے قرضہ سکیم کو بڑھانے پر غور

اسکیم کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کی بہتر خدمت کے لیے اس کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا  کاروبار کے لیے قرضہ سکیم کو بڑھانے پر غور

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کے کاروبار کے لیے قرضہ سکیم کو بڑھانے پر غور کیا ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور مائیکرو فنانسنگ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ہونے والے اجلاس میں پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کے ٹیئر 1 کے فریم ورک کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ اس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کی بہتر خدمت کے لیے اس کا دائرہ کار وسیع کرنا اور ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ کو نافذ کرنا ہے۔

پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم، جو ایک اہم اقدام ہے، اپنے ٹیئر 1 میں 5لاکھ تک کے غیر ضمانتی قرضوں اور ٹیئر 2اور ٹیئر 3میں بالترتیب 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے کے قرضوں کی پیشکش کرتی ہے تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کوان قرضوں کے حصول کے ذریعے ان کی کاروباری خواہشات کیلئے باہمی تعاون کی فراہمی کی کوششوں کے ذریعے ان کو با اختیار بنایا جاسکے، اور نوجوانوں کی رسائی کو بڑھانے اور ان کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں سکیم کو مزید فعال کیا جائے

ملاقات کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے قرضوں تک آسان رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حکومت کے وژن پر زور دیا کہ کامیابیوں کی کہانیوں کو پروان چڑھایا جائے، ہر پاکستانی نوجوان کو خوشحالی اور جدت کی روشنی کے طور پر تصور کیا جائے۔

پروگرام میں مجوزہ توسیع کا مقصد نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیدا کرنا، معاشی ترقی کو فروغ دینا، روزگار کی تخلیق اور مختلف شعبوں میں جدت لانا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ اقدام سماجی و اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے اور پاکستان کی نوجوان آبادی کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے، وزیر اعلی کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے۔

راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  لوگوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا، آپ نے بلے کا انتخابی نشان لے لیا ،پارٹی ختم کردی، بانی پی ٹی آئی کی قوم جاگ چکی ہے، بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر ہوں گے اور بہت جلد اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا، پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھین کر فارم 47 والوں کو دیا گیا، اور جب فارم 47 بنانیوالے نے اعتراف کیا تو اسے ذہنی مریض قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کرکے فارم 47والوں کو ایوان میں بھیجا گیا ہے ہم اور عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک حقیقی آزادی نہیں ملے گی جنگ جاری رہے گی. ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہوگئے ہیں، ججز کو جو خط موصول ہوئے اس پر کمیشن بننا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ نیا تجربہ کرنے والے ایک دن بے نقاب ہوں گے، آپ اس ملک میں کیسا نظام بنارہے ہیں، جب ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں تو یہ ذہنی مریض ہیں، جعلی ایف آئی آرز کے زور پر آپ لوگوں کی زبانیں بند نہیں کرسکتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ بنایا ہوا ہے، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ فارم 47پر بنا ہواہے، میرے معاملات اس ہی کابینہ سے ہونے ہیں، جب اپنی ڈیل کے مطابق ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی غلطی مان لیں ،ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، ججز نے جو خط لکھا اس کے بعد ہر چیز ظاہر ہوچکی ہے، تمام فیصلے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہوئے، یہ بے نقاب ہوچکے ہیں، اب ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، ان کو لگتا ہے یہ بے وقوفوں کی طرح قوم کو دھوکہ دے دیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے بارہ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور پر پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

شری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی  اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ آئندہ تاریخ پر فیصلہ کروںگا پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا، وکلا کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وکلا عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

عدالت نے کہا کہ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتیں، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشریٰ بی بی جیل چلی جائیں ، مذاق بنایا ہوا ہے۔

سرکاری وکیل نے عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کا بتایا تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دونوں جانب سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

درخواست خارج ہونے کے کچھ دیر بعد بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل عدالت پہنچ گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گل صاحب آپ کی درخواست عدم پیشی پر خارج کر دی ہے، اب آپ درخواست بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

عثمان گِل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ہم پٹیشن بحالی کی درخواست ابھی تھوڑی دیر میں دائر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیاتھا ۔

بعدازاں 6 فروری کو بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll