جی این این سوشل

کھیل

کامن ویلتھ گیمز 2022ء، پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے کانسی کے تمغے کے بعد پہلا گولڈ میڈل بھی جیت لیاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کامن ویلتھ گیمز 2022ء، پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109 پلس ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا۔

نوح دستگیرنے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا، نوح دستگیر نے 2018ء میں بھی پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتا جبکہ گزشتہ سال انہوں نے سلور میڈل جیتا تھا۔

اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان نے پہلا میڈل جیتا، پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈو کا کو ہرا کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔

جرم

ایف سی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف سی  نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

ایف سی بلوچستان( نارتھ )نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا۔

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیا ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کی جارہی ہیں۔

اسمگلرز 7 ٹرکوں میں تقریبا 70000 لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

ملک بھر میں کل ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب نے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔  جس میں کہا گیا کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 21 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیئے کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارتی شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترکئے کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکئے کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ تعلق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ترکئے کے سفیر مہمت پکاس نے ٹرمینل یاپی سنک کوسکن  کے چیف ایگزیکٹو اور ترکیہ اورپاکستانی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ترکی  وفد نے اپنے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  کاشکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll