آئندہ 48 گھنٹے میں اسلام آباد میں بڑے جلسے کا اعلان کیا جائے گا:فواد چودھری
اسلام آباد:سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں اسلام آباد میں بڑے جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈلائن دیں گے۔


رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے میں اسلام آباد میں بڑے اجتماع کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈلائن دیں گے، موجودہ حکومت کو 1 ماہ سے زائد کا وقت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی یقین نہیں، الیکشن کمیشن ن لیگ کی پارٹی بناہواہے، الیکشن کمیشن کی فوری تبدیلی ناگزیر ہے،ممکن نہیں کہ موجودہ الیکشن کمشنرعام انتخابات کروائیں، عدالتی نوٹس کے بعد الیکشن کمیشن کو عدالت کا احترام کرنا چاہیے تھا۔
فواد چودھری نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنےسےمتعلق حکومت کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا، حکومت کی طرف سے گفتگو میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی، حکومت عام انتخابات کرانے کے لیے سنجیدہ نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے وزارت خارجہ سے افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے پر وضاحت مانگتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جو حملہ ہوا اس میں پاکستان کی سر زمین استعمال ہوئی یا نہیں، افغانستان حملے سے متعلق واضح بیان آنا ضروری ہے، قوم کو بتایا جائے ورہ احتجاج کا حق حاصل ہے۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 21 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل



