جی این این سوشل

کھیل

کامن ویلتھ گیمز 2022ء، پاکستان کے نام ایک اور میڈل

برمنگھم:کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں جاری مقابلوں میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی ریسلر علی اسد نے پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کامن ویلتھ گیمز  2022ء، پاکستان کے نام  ایک اور میڈل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستانی ریسلر علی اسد 57 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ فائنل مقابلے میں بھارت کے روی نے نائیجیرین کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

علی اسد نے برانز میڈل کی باؤٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں ہرا دیا، برطانوی شہر برمنگھم جاری مقابلوں میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

ملاقات میں ایران میں پاکستانی زائرین کے لیے سہولتوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی  ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد واحدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، اسمگلنگ اور بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں ایران میں پاکستانی زائرین کے لیے سہولتوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی جانب سے ایرانی صدر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج پر کسی بھی قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج پر کسی بھی  قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فوج پر عائد کی جانے والی کسی بھی قسم کی ممکنہ پابندیوں کو مسترد کر دیں گے، اُن کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔ قبل ازیں ایکسیوس نیوز کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی نیتزہ یہودا بٹالین کو پابندیوں کی صورت میں نشانہ بنائے گا۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر اسرائیلی فوج کے یونٹس کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی اطلاعات بارے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں سوچ بچار کی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے جس کے بارے میں آپ آنے والے دنوں جان سکیں گے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتزہ یہودا بٹالین پر پابندی عائد کرنے کا اپنا ارادہ ترک کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب اور توجہ سے دیکھ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونٹ پر تنقید کی کسی بھی کوشش سے اسرائیلی فوج کے اقدامات پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے، دوستوں اور شراکت داروں کے درمیان ایسے اقدامات درست اور مناسب نہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارت معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفاہ میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز دورے کے پہلے دن پاکستان اور ایران کے درمیان 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll