اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کا جلوس ذوالجناح بسلسلہ شہادت سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور نزدپشاور موڑسے برآمد ہوا۔


جلوس میں عزدارن امام عالی مقام نے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
محمدی چوک نزد کراچی کمپنی میں علامہ سید قمرحیدرزیدی نے شہادتِ امام ؑعالی مقام اور فلسفہ حسینیت ؑ کے موضوع پر خطاب کیا۔
جلوسِ عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کراچی کمپنی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے راستوں میں پولیس اہلکاروں سمیت خواتین اہلکار بھی تعینات ہیں۔
جلوس میں داخل ہونے کے لیے مختص کردہ راستوں سے واک تھرو گیٹ کے ذریعے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
جلوس کے داخلی راستوں پر رضا کار بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جو سخت چیکنگ کے بعد عزاداران کو جلوس میں جانے کی اجازت دے رہے ہیں ۔
جلوس عزاء کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے، جلوس کے اطراف بلڈنگز میں شوٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 7 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 6 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 6 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 8 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل









