Advertisement
تجارت

انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا

کراچی:آج انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 17th 2022, 3:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 213.90 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے کے ساتھ 213 روپے کا ہوگیا۔

Advertisement