سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔ معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا کہ پیٹرول پر لیوی بڑھائیں گے۔30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آصف زرداری نے بھی حکومت پر تنقید کی۔
انہوں نے کہاہے کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران بانسری بجا رہے ہیں۔ حکمرانوں نے نوٹ بینک بچانے کے لیے ووٹ بینک کو قربان کر دیا ۔ یہ لوگ اپنے ووٹوں کو داو پر لگارہے ہیں ۔موجودہ حالات میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان8حلقوں میں اہل اورفیصل آباد میں نااہل،یہ کیسا قانون ہے؟ یہ عمران خان کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔
ان کا کہنا ہے کہ بڑے سے بڑاسیاسی پنڈت آئندہ صورتحال کی کوئی پیش گوئی نہیں کرپارہا۔ لیکن معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں۔ الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا نومبر ،عمران خان انتخابی مہم پر ہیں۔نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔
انہوں نے کہاہے کہ چین کی رضامندی کے بغیرسی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے۔ان کو چین کے خلاف اسی کام کے لیے لایا گیا ہے۔افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔ برطانیہ سے بےدخلی کا معاہدہ ہمارے لیے منفی جائے گا۔

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 12 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 18 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 18 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 16 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 17 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 14 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 19 گھنٹے قبل








