علاقائی
کراچی: این اے 245 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا
کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 245 کے انتخابی میدان میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوگئے ہیں۔
ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ 2018ء کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزارروپے کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم کے بعد 2لاکھ 82ہزار 200روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
پاکستان
جرمنی کے وفد کا این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز اور 220 کے وی غازی روڈ گرڈ سٹیشن کا دورہ
واپڈا ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) انجینئر رشید اے بھٹو نے کی
لاہور : کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک، جرمنی کے ایک وفد نے این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور اور 220 کے وی غازی روڈ گرڈ سٹیشن لاہور کا دورہ کیا اور بینک کی مالی اعانت سے جاری منصوبوں پر کام کرنے والی این ٹی ڈی سی ٹیموں اور کنسلٹنٹ کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ کے ایف ڈبلیو کے وفد میں ہیڈ آف ڈویژن فار انرجی اینڈ فنانس (عراق، افغانستان اور پاکستان) مس ایستھر گراوین کوٹر، پورٹ فولیو مینیجر مسٹر کانسٹینٹن ڈیلس، تکنیکی ماہر آفتاب احمد اور سینئر سیکٹر سپیشلسٹ برائے توانائی ابرار احمد شامل تھے۔
واپڈا ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) انجینئر رشید اے بھٹو نے کی۔
ملاقاتوں میں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن پراجیکٹ کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اہل بولی دہندگان کی جانب سے بولی جمع کرانا اور جانچ پڑتال کے عمل جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وفد نے 500 کے وی چکوال گرڈ سٹیشن پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 500 کے وی چکوال گرڈ سٹیشن کیلئے ذریعہ معاش کی بحالی کے منصوبے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اضافی اقدامات کے مختص گرانٹس کو استعمال کرنے کے منصوبوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔این ٹی ڈی سی کی جانب سے میٹنگز کے شرکاءمیں جنرل منیجر (ایچ آر) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ، چیف انجینئر (پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ) انجینئر ثاقب شمیم، چیف انجینئرپراجیکٹ ڈیلیوری ( ملتان) انجینئر اقبال حیدر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر (ای ایچ وی) اسلام آباد انجینئر عدنان زاہد اور انکی متعلقہ ٹیمیں شامل تھیں ۔
وفد نے لاہور میں کے ایف ڈبلیو بینک کی مالی اعانت سے مکمل ہونے والے 220 کے وی گرڈ سٹیشن غازی روڈ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی منیجر (ایسیٹ مینجمنٹ) انجینئر محمد محسن نے گرڈ سٹیشن کے بارے میںایک تفصیلی پریزنٹیشن دی جو لیسکو کے علاقے کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور بجلی کی ترسیل کے نظام کے استحکام میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ وفد نے گرڈ سٹیشن کی مینجمنٹ اور مینٹیننس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر انتظامی ٹیم کو سراہا۔
کے ایف ڈبلیو وفد نے بہترین آپریشنل ماحول کو یقینی بنانے میں این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود میں غازی روڈ گرڈ سٹیشن کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ وفد نے ماحولیات کے تحفظ سے متعلق اپنے عزم کو تقویت دینے کیلئے گرڈ سٹیشن میں پودے بھی لگائے۔ دورے کے دوران جنرل منیجر (میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز) محمد ابراہیم، ڈپٹی منیجر سیکیورٹی میجر (ر) تنویر احمد اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
پاکستان
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی