کراچی : مون سون کے نئے سسٹم کی انٹری ، کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں 23 سے 25 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں کا راج ہے اور شہر میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ، دن میں درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری تک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش برسانے والاسسٹم 23 اگست سےسندھ میں داخل ہوگا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بھی 23 اگست سے جنوبی پنجاب میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں شدیدبارشیں ہو سکتی ہیں، موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان ڈویژن میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔
کوہ سلیمان سے آنے والے ریلوں سے دریائےسندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے اور 20 سے 22 اگست تک دریائے سندھ کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 20 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 3 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 3 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 17 گھنٹے قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 17 گھنٹے قبل



