Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 20 2022، 5:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلے میں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر خبیب  المعروف بلال سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گرد کمانڈر خبیب میر علی میں فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں ملوث تھا،  مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ،  دہشت گرد آئی ڈی ایز بنانے اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

 

Advertisement