پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ حقیقی آزادی دلوانے تک سڑکوں پر رہوں گا۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، جس معاشرے میں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج میرے ملک میں مہم چل پڑی ہے، مہم کا مقصد ہےکہ میری قوم کو حقیقی طور پر آزاد نہ ہونے دو، میرا ایک ہی مقصد ہےکہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہوجائے، جو آج ملک کے ساتھ ہورہا ہے مجھے عوام کی فکر ہے، قوم کو حقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کو اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ کرپشن میں ملوث تھا، کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا، رجیم چینج اس لیے ہوئی کہ میں امریکا کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا، میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے جارہا تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ امریکا کی جنگ میں ہمارے لوگ قربانی دیں۔
عمران خان نے کہا کہ 17 سال بعد سب سے بہتر معاشی ترقی کرنے والی حکومت کو گرایا گیا، ہمیں روس سے 30 سے 40 فیصد کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل ملنے والا تھا، روس سے کم قیمت پرتیل ملتا ہے تو قوم کو کیوں سستا پیٹرول نہ دوں؟
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں 18 روپے بجلی کا یونٹ تھا ہم نے 5 روپے سبسڈی بھی دلوائی، آج بجلی کا یونٹ 36 روپے کا ہوچکا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے انڈسٹری کو بہت نقصان ہوا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 25 مئی کو دہشت پھیلانے کے لئے ہم پر ظلم کیا گیا، 17 جولائی کو دھاندلی کے باوجود پنجاب میں ان کوشکست دی، ملک کو دلدل سے نکالنے کا راستہ شفاف الیکشن ہے۔
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- 2 گھنٹے قبل
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 4 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 3 گھنٹے قبل
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 5 گھنٹے قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 3 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 3 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 5 گھنٹے قبل
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 4 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل