جی این این سوشل

پاکستان

کراچی این اے 245میں 146 پولنگ اسٹیشنزکےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی سب سے آگے

کراچی:ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی خالی نشست پر ہونے والے والے ضمنی الیکشن میں اب تک 146 پولنگ اسٹیشنزکےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج آ چکے جن کے مطابق پی ٹی آئی سب سے آگے ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی این اے 245میں 146 پولنگ اسٹیشنزکےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی سب سے آگے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی 16 پزار 61  ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آ چکی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ایم کیو ایم کےمعیدانور6 ہزار 96 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اب تک کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق  ٹی ایل پی کے امیدوار محمدعلی رضا 4 ہزار 645 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

تفریح

ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)

ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرہ خان نےہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے،لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔  واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم "لو گرو" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی،واسع چودھری نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں اور بمباری سے مزید 40 افراد شہید

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’وادی بیکا اور بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد شہید ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں اور  بمباری سے مزید  40 افراد شہید

اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے جاری ہیں، ملک کے مشرقی حصے وادی بیکا اور بعلبیک پر بمباری سے 40 افراد شہید جبکہ 53 زخمی ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’وادی بیکا اور بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد شہید ہو گئے۔
مزید کہنا تھا کہ 11 افراد بعلبیک میں شہید ہوئے، جبکہ 9 افراد ضلع شکان میں شہید ہوئے، اس کے علاوہ صہیونی فوج کے نصریہ گاؤں میں حملے میں 16 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ حملے حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کے اس بیان کے فوری بعد کیے گئے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے اسرائیل کی جارحیت ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بالواسطہ بات چیت کا راستہ ہو سکتا ہے تاہم اسرائیل کو لبنان پر بمباری بند کرنی ہوگی۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک کم از کم 3 ہزار 50 افراد شہید اور 13 ہزار 658 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ :ججوں کے ہاؤس  رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس  میں بڑا اضافہ

قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ :ججوں کے ہاؤس  رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس  میں بڑا اضافہ

حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہائوس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ کر دیا۔ 
ججوں کا ہاؤس رینٹ الاؤنس  68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا،جبکہ  جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll