تجارت
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان
اسلام آباد:ملک میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 69 پیسے کے مزید اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا اتھارٹی) سی پی پی اے کی درخواست پر بدھ کو سماعت کرے گا، جاری اعلامیے کے مطابق اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے جس سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں پانی سے35.17، کوئلے سے 12.74 فیصد ، ڈیزل سے 1.46 اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی کیلئے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی، جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔
پاکستان
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستے بند ہونے کے سبب فیول ٹینکرز مختلف شاہراہوں پر رکے ہوئے ہیں
راستوں کی بندش کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہوگیا۔
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستے بند ہونے کے سبب فیول ٹینکرز مختلف شاہراہوں پر رکے ہوئے ہیں، جڑواں شہروں اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہونے سے پیٹرول کی قلت کا معاملہ سنگین ہونے لگا ہے۔
سیکریٹری پٹرولیم ڈیلیرز ایسوسی ایشن خواجہ عاطف کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں، صوبائی دارالحکومت کی روزانہ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر سے زائد ہے اور پورے پنجاب کی یومیہ کھپت پانچ کروڑ لیٹر کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے کچھ پٹرول پمپس پر پٹرول کا اسٹاک کم ہے، حکومت فوری پٹرول کی سپلائی کو بحال کرائے۔
دوسری جانب وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قلت سے متعلق فوری اقدام کےلیے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کےلیے فوری اقدامات کرے۔
پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گھڑیال پہنچیں،مریم نواز گھڑیال ہیلی پیڈ سے سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچی۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
ٹیکنالوجی
انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا
صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے
مشہور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے
انسٹا گرام صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے،اس فیچر سے صارفین کسی دوسرے کو ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو بھی پن کرسکیں گے۔
انسٹا گرام پر لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں ہی دستیاب ہوگا، یعنی کے صرف چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔
جبکہ دوسری جانب انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی بھی طرح کے نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ان کے ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ