پاکستان
عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین ِعدالت کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ اس موقع پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے غیر معمولی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری سے متعلق ’دھمکی آمیز‘ بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں الفاظ واپس لینے کی پیشکش کی تھی، ذرائع کے مطابق عمران خان کا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے، الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کےلیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت تقریر کاسیاق و سباق کیساتھ جائزہ لے،پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، عمران خان نے استدعا کی کہ ان کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔
یاد رہے عمران خان نے عدالتی بینچ پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرانے کے لیے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
تجارت
حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان
گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا
حکومت نے سردیوں میں اضافہ بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔
پاورڈویژن کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔
بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کیلئےہوگا۔
پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔
گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنےکیلئےونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کیلئے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔
پاکستان
ضلع جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے 4 جوان سپرد خاک
شہدا کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار تائب شاہ شہید (عمر : 38 سال،ساکن ، ضلع ٹانک)، لانس نائیک گلاب زمان شہید (عمر :30 سال،ساکن ،ضلع کرک)، لانس نائیک حبیب اللہ شہید (عمر : 28 سال،ساکن ، ضلع اورکزئی) اور لانس نائیک مزمل محمود شہید (عمر : 37 سال،ساکن ، ضلع کرک) مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک ۔
شہدا کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
موسم
اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے
لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔
سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔
اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند