جی این این سوشل

تجارت

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 16کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

اسلام آباد:آئی ایم ایف نےپاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تصدیق۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 16کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے،  آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور  آٹھواں جائزہ  مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے، آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز  آئی ایم ایف نے  پاکستان کے لیے قرض پروگرام  میں 2023ء جون  تک توسیع کی منظوری کا اعلان کیا  تھا جبکہ پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6  ارب ڈالر سے بڑھا کر  ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی

شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

نادرا نے"پاک آئی ڈی "کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

نادرا (NADRA)نے’پاک آئی ڈی’ کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی،پاکستانی شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا کے چیئرمین طارق ملک  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں بتایا کہ نادراکی نئی ایپلیکیشن ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔

شہری موبائل فون سےگھربیٹھےشناختی کارڈ،فیملی رجسٹریشن سمیت دستاویزات بنوا سکیں گے۔اس کےعلاوہ موبائل کے ذریعے ہی فنگر پرنٹس بھی دیئے جا سکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے پہلے ممکن نہیں،فواد چوہدری

گزشتہ 3 دن سے آٹے کے حصول کے لئے 6افرادجاں بحق ہو گئے ہیں،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر کا انتخاب  صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے پہلے ممکن نہیں،فواد چوہدری

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چناؤ تک ممکن نہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہو جاتے ممکن نہیں۔

ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، آئین اس بارے میں واضح ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 دن سے آٹے کے حصول کے لئے 6افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں چھ لوگ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، آٹا لینے کے لئے قطار میں کھڑے ہوئے اور یہ قطار ان کے لئے موت کی قطار ثابت ہوئی۔ہمارے آزاد میڈیا کا حال یہ ہے کہ ایک پروگرام اس ظلم پر نہیں ہوا، نہ ہی کوئی حکمران خود کو جوابدہ سمجھتا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی ٹی ڈی نے پنجاب سے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی نے پنجاب سے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

ڈی جی خان: خفیہ کارروائیوں میں، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ سے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے خصوصی مواد، خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 420 کومبنگ آپریشنز میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو ان کے بدترین انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll