کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کااعلان کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا کی لہر کے دوران بند تمام تعلیمی ادارے یکم فروری سے حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولے جارہے ہیں ۔ صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جو کہ 15 جولائی تک جاری رہیں گے ۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا، یہ امتحانات 16 اگست تک جاری رہیں گے۔ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے، میٹرک کا رزلٹ 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا ۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہنا تھا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے، جن کے نتائج 26جون کو دیے جائیں گے۔ امتحانات کا دورانیہ تین گھنٹے کے بجائے دو گھنٹے ہو گا، 30 فیصد طویل اور 20فیصد مختصر سوالات دیے جائیں گے۔ سعید غنی نے بتایا کہ سلیبس کو 40 فیصد کم کیا گیا ہے جبکہ اس سال بچے بغیر امتحانات پروموٹ نہیں کیے جائیں گے ۔
خیال رہے کہ جنوری کے اوائل میں سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق مرحلہ وار تمام تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھول دیا ۔ سب سے پہلے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسرے مرحلے میں سیکنڈری سکول نویں سے بارہویں، اواینڈاے لیول تک 18 جنوری ، پہلی سے 8ویں تک 25جنوری جبکہ یکم فروری کو ایچ ای سی سے منسلک تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ریکارڈ کیا گیا تھا اور ملک کے تعلیمی ادارے اسکول، کالج اور جامعات کیسز میں اضافے کے باعث 16 مارچ سے31 مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ۔ سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں کورونا کے کیسز کا سلسلہ نہ تھما تو تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید تین ماہ کا اضافہ کیا گیا۔
چھ ماہ بعد پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے اسکولوں میں نویں دسویں ، کالج اور جامعات میں تدریس اور امتحانات کا سلسلہ شروع ہوا۔ چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز آئندہ ہفتے 22 ستمبر جبکہ پرائمری اور پری پرائمری کلاسز ستمبر کے آخر سےشروع ہوئیں ۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں 26 نومبر سے24 دسمبر2020 تک دوبارہ تمام تعلیمی ادارے بند کیے گئے جبکہ آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیاتھا ۔
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 4 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 3 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- ایک گھنٹہ قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 منٹ قبل
جنوبی کوریا کے سابق صدر مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 2 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 40 منٹ قبل