پاکستان
صدر آج جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرینگے
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی آج جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔صدر مملکت کو ڈیرہ غازی خان ، نصیر آباد اور سکھر میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔
صدر عارف علوی سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے ، صدر مملکت ریلیف کیمپوں کا دورہ کریں گے ، سیلاب زدگان سے ملاقات کریں گے۔
صدر مملکت سیلاب زدگان کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں درپیش مسائل جاننے کیلئے ان سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ روز ، صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا تھا۔
صدر مملکت نے قوم اور عالمی برادری سے سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی تھی ۔صدر مملکت نے آئندہ سیلاب سے بچاؤ اور سیلاب زدگان کی تیز تر بحالی کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
دنیا
افغانستان:مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد شہید ،متعدد زخمی
حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں ایک صوفی بزرگ کے مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
طالبان کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک حملہ آور نے ضلع نہرین میں ایک صوفی بزرگ کی درگاہ میں ہفتہ وار تقریب میں موجود زائرین کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ حملے کے متاثرین کو جاننے والوں میں سے نہرین کے ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 10 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
تاہم ابھی تک کسی بھی شدت پسند تنظیم کی جانب سے درگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں مساجد، امام بارگاہوں کواور مزاروں پر شدت پسندوں کے حملے جاری ہیں۔
پاکستان
احتجاج کے پیش نظر موٹروے پولیس نے اعلامیہ جاری کر دیا
قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ترجمان
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اعلامیہ جاری کر دیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق 24 نومبر کے غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ مظاہرین ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
علاقائی
لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند
لاہور سےاسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کوبھی بند کر دیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کی جانب 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
جبکہ لاہور سےاسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیرئیر لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز لاہور رنگ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرنے جا اعلان کر دیا گیا تھا۔
جی ٹی روڈ کو جہلم کے مقام سے بند کیا گیا ہے، جبکہ موٹرویز کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے بند کی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے۔
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا