کھیل
قومی کرکٹر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش
لاہور: قومی کرکٹر، فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 40 سالہ محمد عرفان کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔ محمد عرفان نے اپنے پیغام میں اطلاع دی کہ اللّٰہ پاک نے اپنی رحمت سے بیٹا عطا کیا ہے، الحمداللّٰہ ۔
قومی کرکٹر نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اللّٰہ اس کے نصیب اچھے کرے اور اس سے انسانیت کے بھلائی کے کام لے، آمین۔
Allah pak ne apni rehmat se beta ata kiya hai, Alhumdulillah. Ap se be inteha duaon ki darkhwast hai. Allah pak is k naseeb ache karain or insaniyat ki bhalayika kaam lain, ameen.
— Mohammad Irfan (@M_IrfanOfficial) September 1, 2022
Ap sab k liye asani or rehmato ki dua. pic.twitter.com/FvjEhqXZWT
واضح رہے کہ محمد عرفان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے طویل القامت کھلاڑی ہیں۔
پاکستان
توہین عدالت کیس:عدالت کا عمران خان سے منگل کو باہل خانہ، وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کے تین کوآرڈینیٹرز ہوں گےاور چیف کوآرڈینیٹر جو نام دے گا اسی کو ملانا ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے اہل خانہ و وکلاء کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری، ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دلائل میں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ روز میٹنگ کا شیڈول تھا لیکن میٹنگ نہیں کرائی گئی، مجھے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی جس سے عام لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں، اسد قیصر اور شبلی فراز ان کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے اس توہین عدالت کے کیس میں جواب جمع کرایا ہے، میں نے اپنے جواب میں واضع کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق تین کوآرڈینیٹرز ہیں، ہمیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ چھ لوگ ملنا چاہتے ہیں۔
فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انتظار پنجوتھہ کوآرڈینیٹر تھے جو لاپتا ہوئے تھے، ہم نے لسٹ دی تھی۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لسٹ نہیں دی اور یہ کہہ رہے ہیں لسٹ دی ہے، آپ یہ بتائیں ان کی میٹنگ کب کرائیں گے؟ یہ لسٹ آپ کو ابھی دیتے ہیں۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کل کیوں ملاقات نہیں کرا سکتے؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ ان کی ملاقات منگل اور جمعرات کے دن طے ہے، ان دنوں کے علاوہ ہمیں ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے انتظامات کرنے ہوتے ہیں، ہم تو ہمیشہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں اور فیصل چوہدری صاحب تو روزانہ 8 گھنٹے ملتے ہیں یہ پھر بھی شکایت کر رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ 13 ستمبر کو اس عدالت نے آرڈر کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تین کوآرڈینیٹرز ہوں گے، اس عدالتی حکم میں یہ کہا گیا تھا کہ چیف کوآرڈینیٹر جو نام دے گا اسی کو ملانا ہوگا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کون کرے گا؟ جیل حکام اور بانی پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر کا تنازعہ سامنے آیا ہے، عمران خان فیملی فرینڈز وکلا جن سے وہ ملنا چاہتے ہیں وہی لسٹ عدالت میں جمع کرائیں گے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے لسٹ لیکر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھیجیں گے، امید ہے اس سے جیل حکام اور عمران خان وکلا کے درمیان تنازعہ ختم ہوگا، میں کمیشن تشکیل دوں گا وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملے گے۔
عدالت نے عمران خان سے آنے والی لسٹ کی کاپی پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کو بھی بھیجنے کی ہدایت کر دی۔
تجارت
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے اضافہکے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد آج ایک نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے تک بڑھ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2683 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
پاکستان
تحریک انصاف کی کوئٹہ میں جلسے کی درخواست مسترد
پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی
کوئٹہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی آج جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور ہاکی گراؤنڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہورہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گرد اپنی کارروائی کرسکتے ہیں، بلوچستان میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
تجارت 21 منٹ پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ