اہل پاکستان اور کشمیری عوام سید علی گیلانی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیدعلی گیلانی کا “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” کا نعرہ آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے ، اہل پاکستان اور کشمیری عوام سید علی گیلانی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آزادی کشمیر کی نشانی سید علی گیلانی کو پہلے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کا سید علی گیلانی کے لئے بابائے حریت کا خطاب اُن کی تاریخی جدوجہد کا اعتراف ہے ۔ مرد آہن سید علی گیلانی کی جدوجہد حریت اور کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سنہری باب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک فرد نہیں تحریک اور مشن کا نام ہے جس کا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان ہے ۔ سید علی گیلانی شہید کا جسدخاکی چھین لینے سے کشمیریوں کی آزادی کے لئے تڑپ چھینی نہیں جاسکتی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اہل پاکستان اور کشمیری سید علی گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کا اُن کا نعرہ آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سید علی گیلانی سمیت تمام شہداء کشمیر کے درجات بلند اور ان کے تمام وابستگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا انتقال طویل علالت کے بعد گزشتہ برس سری نگر میں ہوا تھا۔ سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے، وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے ، بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی۔ وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے، وہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے سخت مخالف اور مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز سمجھے جاتے تھے۔

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 9 منٹ قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 27 منٹ قبل