Advertisement
پاکستان

روجھان : آرمی چیف کی سیلاب متاثرین سے ملاقات، کیمپس میں سہولیات کا جائزہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مشکل وقت میں ہم وطنوں کی داد رسی کے لیے پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے روجھان پہنچ گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 1 2022، 11:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
روجھان : آرمی چیف  کی سیلاب متاثرین سے ملاقات، کیمپس میں سہولیات کا جائزہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کے کیمپس کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ 
دو روز قبل آرمی چیف نے سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے خواتین، بچوں، بزرگوں، سیاحوں و دیگر افراد سے ملاقات کی تھی۔

کانجو کینٹ ہیلی پیڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں بھی سوات میں ایسی ہی تباہی ہوئی تھی، دوبارہ انہیں جگہوں پر تعمیرات کرنے کی اجازت دے کر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے شدید نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے ابھی ہونا ہے، سروے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتیں اور فوج مل کر کریں گے، اس وقت سب سے ضروری کالام روڈ کا کھلنا ہے، امید ہے کہ 6 سے 7 دن میں یہ روڈ کو کھول دیا جائے گا، یہاں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں، کالام میں اب بحران کی صورت حال نہیں ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اپیل پر بہت اچھا رسپانس ہے، مختلف فلاحی اداروں، سیاسی جماعتوں اور افواج پاکستان نے ریلیف سینٹر کھولے ہیں، این سی او سی کی طرز پر ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے جہاں امداد کا ڈیٹا اکٹھا ہوگا، جہاں ضرورت ہوگی وہاں وزیر منصوبہ بندی ہیڈ کوارٹرز سے امداد بھجوائیں گے، لوگوں کا ریسپانس بہت اچھا آرہا ہے، کئی کئی ٹن راشن اکٹھا ہو رہا ہے، راشن کا نہیں اصل مسئلہ خیموں کا ہوگا۔

Advertisement
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • ایک دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 3 دن قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 3 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 2 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • ایک دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 2 دن قبل
Advertisement