پاکستان
بلوچستان میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری
بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔
پاکستان آرمی اور ایف سی کے جوان بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول کوئٹہ، جعفرآباد، نصیر آباد، سبی، جھل مگسی، خضدار، آواران، نوشکی، قلعہ عبداللہ، چاغی، مستونگ، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، بولان اور صحبت پور میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان آرمی کے جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سیلاب زدہ علاقوں منجی شوریٰ، ربی اور بیدرپل ، بھاگ، پیر چتھل، کچھی سے 353 افراد کو ریسکیو کر کے ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان کی جانب سے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لیے 28 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب زدہ علاقوں میں 7080 افراد کو پکا ہوا کھانا، 2368 افراد کو راشن کے پیکٹس جن میں آٹا ، دالیں، چاول، چینی اور کوکنگ آئل شامل تھا تقسیم کیے گئے۔
پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5142 مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئیں۔
ذرائع آمدورفت کی جلد بحالی میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان سول انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے، چتھر سے ڈیرہ مراد جمالی اور لنڈا پل شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر شاہراؤں اور پلوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہیں۔
پاک افواج، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ اپنے تمام تر وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔
دنیا
افغانستان:مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد شہید ،متعدد زخمی
حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں ایک صوفی بزرگ کے مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
طالبان کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک حملہ آور نے ضلع نہرین میں ایک صوفی بزرگ کی درگاہ میں ہفتہ وار تقریب میں موجود زائرین کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ حملے کے متاثرین کو جاننے والوں میں سے نہرین کے ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 10 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
تاہم ابھی تک کسی بھی شدت پسند تنظیم کی جانب سے درگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں مساجد، امام بارگاہوں کواور مزاروں پر شدت پسندوں کے حملے جاری ہیں۔
پاکستان
بابا گرونانک کے 555ویں جنم دن پراسٹیٹ بنک نے55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا
جاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں 79 فیصد تانبہ ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سکھ مذہب کےبانی بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بابا گرونانک کے یوم پیدائش پرجاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں 79 فیصد تانبہ ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے۔
جبکہ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13اعشاریہ 5 گرام ہے،سکہ کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔
جبکہ سکے پچھلے رخ پر وسط میں شری گرونانک دیو جی کی یادگار کی تصویر دی گئی ہے، یادگار کے اوپر ’’ 555th Birthday Celebrations ‘‘ اور یادگار کی عمارت کے نیچے ’’SRI GURU NANAK DEV JI ‘‘ تحریر ہے جبکہ سکے کے نچلے کنارے کے ساتھ ’’1469-2024‘‘ درج ہے جو ان کے یومِ پیدائش سے اب تک کی مدت کی عکاسی کرتا ہے۔
بابا گرونانک دیو جی سکھ مذہب کی روایت کے بانی ہیں جن کی پیدائش پاکستان کے موجودہ ضلع ننکانہ صاھب میں ہوئی،سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے جس کے دنیا بھر میں لاکھوں پیروکار ہیں، اور اس کے مقدس ترین مقامات پاکستان میں واقع ہیں جہاں ہر سال ہزاروں سکھ یاتری ان کی زیارت کرنے آتے ہیں۔
یہ سکہ 22 نومبر 2024ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی
بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہواہے
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
تاجروں پرامید ہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی،ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکہ کو ’دنیا کا کرپٹو دارالحکومت‘ بنائیں گے۔ جس سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے جبکہ ٹرمپ کے آنے سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کڑی نگرانی سے چھٹکارا مل جائے گا۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں۔
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 97 سے 99 ہزار ڈالر کے درمیان ٹریڈ کر رہی تھی، جس میں آج مزید اضافہ ہو گیا ہے،جبکہ کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہےجو ایک ریکارڈ سطح ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا تین کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر بنتی ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
دنیا ایک دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
موسم 2 دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان