Advertisement
پاکستان

وزیراعظم سیلاب سے نقصانات ، امدادی کارروائیوں کے جائزے کیلئے گلگت بلتستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف آج جمعہ کو سیلاب سے ہونے والےنقصانات اور جاری ریسکیو و امدادی کارروائیوں کے جائزے کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ کررہے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 2nd 2022, 4:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم سیلاب سے نقصانات ، امدادی کارروائیوں کے جائزے کیلئے گلگت بلتستان  پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کو گلگت میں بارشوں اور سیلاب کے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے بعد وزیرِ اعظم غذر جائیں گے اور متاثرہ علاقوں کے فضائی جائزہ کے بعد متاثرین سے ملاقات ہوگی ۔

دوسری جانب گزشتہ روز  وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا اجلاس بھی طلب کیا تھا ۔

Advertisement