جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی حفاظت پر اخراجات ، پی ٹی آئی نے تفصیلات مانگ لیں

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کی حفاظت کیلئے 2 کروڑ ماہانہ کے اخراجات کا دعوٰی، پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیرِداخلہ سے چیئرمین تحریک انصاف کے سکیورٹی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی حفاظت پر اخراجات ، پی ٹی آئی نے تفصیلات مانگ لیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چودھری نے مبینہ طور پر سیکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان بلاشبہ ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں،

امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد سے عمران خان کی سلامتی غیرمعمولی خطرات کی زد میں ہے، ہر شہری کیطرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مگر عمران خان اور امپورٹڈ سرکار کی صفوں میں موجود مجرموں کے سوچ و کردار میں زمین آسمان کا فرق ہے،

ریاستی وسائل پر جاہ و جلال کے سلسلے دراز کرنا شریفوں اور زرداریوں کی روایت ہے، شریفوں نے جاتی امراء کے محل کی حفاظت پر پنجاب کے عوام کے 364 ملین روپے اڑائے،

کم و بیش 3 ہزار اہلکار اسی جاتی امراء کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے، چھ چھ کیمپ آفسز قائم کرکے سالانہ اربوں لٹانا کرپٹ شریفوں اور زرداریوں کا وطیرہ ہے۔

عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ میں قدم رکھتے ہی شاہانہ رسوم و رواج کو نکال باہر پھینکا، اپنی تمام مدتِ اقتدار کے دوران عمران خان اپنی رہائشگاہ پر مقیم رہے،

عمران خان نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے، عمران خان نے غیرملکی دوروں سے لیکر وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات تک کی مد میں سالانہ کروڑوں کی بچت کی،

عمران خان کے سیکیورٹی اخراجات کے حوالے سے پراپیگنڈہ مہم کیلئے جاری کردہ تفصیلات نہایت تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر درجن بھر اہلکاروں اور عمران خان کی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے مراسلوں کے علاوہ تو حکومت کا کوئی بندوبست دکھائی نہیں دیتا،

تحریک انصاف کو اپنے چیئرمین کی سیکیورٹی کیلئے بندوبست کرنے کا مراسلہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے، امپورٹڈ حکومت کا دروغ گو وزیرِداخلہ عمران خان کی سیکیورٹی اخراجات کی باضابطہ تفصیلات مہیا کرے، وزیرداخلہ 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی مہیا کرے۔

جرم

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک، 4 اہلکار شہید

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی  فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک، 4 اہلکار شہید

جنوبی وزیر ستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک ، مادر وطن کی حفاظت کیلئے 4 جوانوں نے بھی جان کا  نذرانہ پیش کیا۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے 5خوارج ہلاک کر دیئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے 4سپوت بھی مادر وطن پر قربان ہو گئے ،شہداء میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ شامل۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں ۔ 

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار طیب شاہ کی عمر 38 برس،تعلق ٹانک سے تھا،شہید لانس نائیک گلاب زمان کی عمر 30 سال اور تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک شہید مزمل محمود کی عمر 30 برس تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک حبیب اللہ کی عمر 28 برس تعلق اورکزئی سے تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کے پی حکومت کا آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونےاور غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے پی حکومت کا  آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے، غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے اور احاطے میں گھسنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق کے پی ہاوس سے چوری و دیگر جرائم کے مرتکب ہونے اور رہائشیوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالتوں میں ایسی شکایات درج کروائی تھیں لیکن اس بار مقدمہ خیبر پختونخوا میں درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پولیس ایکشن کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کی نامور ادکارہ اور شوبز اسٹا ر ماہرہ خان کے کو ان کی  ثقافتی اور فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اچیومنٹ  ایوارڈ سے نواز دیا۔

ماہرہ خان نےاپنی  انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6 نومبر کو ایوارڈ دیے جانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار بھی کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

نامور پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان کو  شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ماہرہ خان کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پرادکارہ ماہرہ خان  کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے، ہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll