پاکستان
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کےکیپٹن سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں وانا کے رہائشی 26 سالہ کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گردسکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرُ عزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
تجارت
پی ایس ایکس میں نئی تاریخ رقم ، اسٹاک مارکیٹ میں 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور
100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا
کاروباری ہفتے کے آخری روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئی تاریخ رقم، اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
پاکستان کی ریٹنگ میں اضافے اور معاشی بہتری کو مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
پچھلے روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 92,520 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آگیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے کے باعث روپیہ مضبوط ہوا ہے۔ یہ صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر
جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے، بابر اعوان
جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم کی کارروائی موخر ہو گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔
وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیئے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔
فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔
انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ جو مری روڈ پر لوگ دیکھائے گئے ان کی تصاویر میں نے جج صاحب کو دیکھائی، ہمارے کارکنان کے پاس جھنڈے تھے لیکن ہمارے کارکنان کو دہشت گرد کہا گیا، سب سے بڑا دہشت گرد کلبھوشن ہے اس کا ٹرائل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات کا فوری فیصلہ کیا جائے، ہم ان ٹرائلز کو مسترد کرتے ہیں، ہم کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے ہیں۔ ہم نے عدالت کو کہا کہ تفتیشی کا بیان لیں، تفتیشی کو پچھلی تاریخ کا نہیں پتہ، پولیس نے 4 چالان پیش کیے جس میں بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔
علاقائی
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا
لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے دیا،اسموگ کے پیش نظر تمام مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرنے اور اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر اسموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا کہتے رہے ہیں، ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکن نہ ہو، جسٹس شاہد کریم کے روبرو سموگ کے تدراک کے حوالے سے مختلف محکموں نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔
عدالت نے کہا کہ گاڑیوں کے موٹروے اور رنگ روڈ پرداخلے پرپابندی عائد کی جائے، ٹرک اور ٹریلرکی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ ٹرک اورٹریلرسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں، ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے۔
عدالت نے کہا کہ اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھوآں چھوڑنا ہے ،بسوں کو50،50ہزارجرمانہ کریں تو کیسےٹھیک نہیں ہونگے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر گاڑی کیسے جاسکتی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہم حکومت کی مدد کیلئے یہ اقدامات کر رہے ہیں، حکومت شاید عدالتی احکامات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی، ڈی سی وغیرہ پر حکومت کا دباؤ ہو تو کام کریں گے، سموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کو جائزہ لینا چاہیے، ڈی سی لاہور اور کمشنر کو رات کو نکل کر دیکھنا چاہیے کیا ہو رہا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 24 منٹ پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ