پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں کا دورہ
یوم دفاع و شہدا کے موقع پروزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں کا دورہ کیا۔ یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم آج اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کر رہی ہے۔جنہوں نے آج سے 57 سال پہلے پاکستان پر اندھیرے میں حملہ کرنے والے دشمن کیخلاف ملک کا دفاع کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف دشمن سے بچایا بلکہ ایک ایک چپے کی حفاظت کی اور دشمن کے دانٹ کھٹے کر دیے۔ پاکستان کی افواج نے اللہ کے سہارے اور اپنے عقیدے، مصمم ارادے سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم آج اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھی ہے۔جنہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔ہماری مسلح افواج اور عوام نے مل کر ہماری علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی ہماری مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے۔آئیے ایک قوم کے اس بندھن کو مضبوط کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخی سیلاب اور دیگر چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ہمیں 1965 کے جذبے کو سمیٹنے کی ضرورت ہے۔قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ آج پھر سیلاب کے حوالے سے پوری قوم یکجا دو قالب ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہآج پھر جنگ ستمبر کی طرح نہ کوئی پنجابی، پٹھان، سندھی، بلوچی، کشمیری یا بلتی نہیں بلکہ ایک لڑی میں پروے جا چکے ہیں۔ ان طلاطم خیز سیلاب کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان میں اس سے پہلے قدرتی آفت کے حوالے سے اس بڑی تباہی آنکھ نے دیکھی نہیں تھی۔قوم، حکومت اور افواج مل کر اس آفت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
کھیل
بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل
محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں
بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی ہیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی جب کہ بھارت سے ہائبرڈ ماڈل پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست دور رکھا جائے، اب تک مجھے یا پی سی کو بھارت کے انکار کا کوئی لیٹر نہیں ملا جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر بھی آگاہ نہیں کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ اگرکوئی ایسی چیز ہوگی تو ان رائٹنگ دیں گے، ہمیں تب ہی قابل قبول ہوگا جب رائٹنگ میں دیں گے۔
انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرے گی مجھےعمل کرنا پڑے گا، پاکستان ہر بار بھارت کے ساتھ مثبت رویہ رکھتا ہے لیکن اب امید نہ کریں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیم اچھی خوشخبریاں دے گی، کوچ کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی جب کہ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم بھارت اپنے میچز دبئی میں کرانا چاہتا ہے۔
تفریح
سدھو موسے والا کے بھائی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی
تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا
سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی۔
بھارتی پنجاب کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی پہلی تصویرانسٹا گرام پر شئیر کردی۔
والدین کی جانب سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا شبھدیپ مسکراہٹ لیے والد بلکار سنگھ کی گود میں بیٹھا ہے، جبکہ انکی والدہ چرن کور بھی برابر میں موجود ہیں۔
تصویر کے ساتھ گرومکھی زبان میں لکھے گئے کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو سراہا اور محبت کا اظہار کیا گیا۔ کچھ نے لکھا کہ ”سدھو واپس آگیا، اور کچھ صارفین نے لکھا کہ چھوٹا سدھو بلکل اپنے بڑے بھائی جیسا دکھتا ہے۔“
واضح رہے کہ 28 سالہ گلوکار سدھو موسے والا کو 2022 کے موسم گرما میں مانسا ضلع کے ایک گاؤں میں متعدد گولیاں مار دی گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کی موت کے پیچھے مشہور بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی گینگ کا ہاتھ ہے۔ خیال رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بالی وڈ کے مختلف اداکاروں کو دھمکیاں دینے کی خبریں آئے روز میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین بلکور سنگھ اور چرن کور کے ہاں بڑھاپے میں مارچ 2024 میں ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی جو کسی معجزے سے کم نہیں تھی۔
بالا آخر بچے کی پیدائش کے 8 ماہ بعد آج 7 نومبر 2024 کو سدھو موسے والا کے والدین نے آخرکار آنجہانی گلوکار کے ننھے منے بھائی کا چہرہ ظاہر کر دیا۔
تجارت
اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ
جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بنک
گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے۔
مجموعی طور پر سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالرکی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24 کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کوظاہر کرتا ہے۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر) ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 299.3 ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں۔
-
کھیل 10 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ