تجارت
پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر
لاہور : پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گندم کی فی من امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے گندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی، صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے، وفاقی حکومت گندم نہ دے کر پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی ہے، امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہنا تھا کہ اگلے برس گندم کے زیرِ کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا، پنجاب کے خارجی راستوں پر گندم اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کا حکم بھی دیا گیا۔
پرویز الہٰی نے بتایا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گندم اور آٹے کے نرخ اب بھی کم ہیں، گندم اور آٹے کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پنجاب حکومت نے کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا جس کےسربراہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔
جرم
سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک، 4 اہلکار شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
جنوبی وزیر ستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک ، مادر وطن کی حفاظت کیلئے 4 جوانوں نے بھی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے 5خوارج ہلاک کر دیئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے 4سپوت بھی مادر وطن پر قربان ہو گئے ،شہداء میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ شامل۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں ۔
دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار طیب شاہ کی عمر 38 برس،تعلق ٹانک سے تھا،شہید لانس نائیک گلاب زمان کی عمر 30 سال اور تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک شہید مزمل محمود کی عمر 30 برس تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک حبیب اللہ کی عمر 28 برس تعلق اورکزئی سے تھا۔
پاکستان
کے پی حکومت کا آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونےاور غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی
خیبر پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے، غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے اور احاطے میں گھسنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔
کابینہ کے فیصلے کے مطابق کے پی ہاوس سے چوری و دیگر جرائم کے مرتکب ہونے اور رہائشیوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالتوں میں ایسی شکایات درج کروائی تھیں لیکن اس بار مقدمہ خیبر پختونخوا میں درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پولیس ایکشن کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔
پاکستان
سپریم کورٹ :ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہائوس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ کر دیا۔
ججوں کا ہاؤس رینٹ الاؤنس 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا،جبکہ جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا