پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 8 نئے اراکین کا اضافہ
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 8 نئے اراکین کا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے 7 رہنما جن میں سے 4 ایم این ایز معاونین خصوصی بن گئے۔
مظفر گڑھ کے 3 اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار،مہر ارشاد سیال اور رضاربانی کھر شامل ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی،سردار سلیم حیدر اورمحمد علی باچا معاونین خصوصی بن گئے ہیں۔
جب کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار کو بھی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
پاکستان
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ متعلق 4 مقدمات میں عمران خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی چاروں مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔پراسیکیوشن کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل مکمل کیے تھے۔
کھیل
دوسرا ون ڈے:محمد رضوان عالمی ریکارڈ کی فہرست میں شامل
محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
محمد رضوان اایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے، مگر ان سے ایڈم زمپا کا کیچ ڈراپ ہو گیا۔
محمد رضوان اگر ایڈم زمپا کا کیچ پکڑ لیتے تو وہ ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے۔
واضح رہے کہ اس قبل سرفراز احمد، ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، کوئنٹن ڈی کاک، جوز بٹلر اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
تجارت
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے اضافہکے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد آج ایک نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے تک بڑھ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2683 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع