پاکستان
سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید
سوات میں کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوئے ہیں۔
دنیا
نیدرلینڈ: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی پر فٹبال میچ کے دوران تصادم
اسرائیلی شائقین کی جانب سے ایک عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 65 افراد کو گرفتار کرلیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصادم میں 11 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 2 اسرائیلی فٹبال شائقین سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوسکا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں یورپا لیگ کے میچ کے دوران اسرئیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہوا ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ کےمطابق حملے میں 11 اسرائیلی زخمی جبکہ 2 افراد لا پتہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران اسرائیلی شائقین نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم نذرآتش کردیا، جبکہ اس دوران اسرائیلی شائقین کی جانب سے ایک عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 65 افراد کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق فٹبال میچ سے قبل اسرائیلی تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کی بے حرمتی کی، اس دوران عرب مخالف اورغزہ کے بچوں کےخلاف نفرت انگیز نعرے بھی لگائے گئے جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔
تاہم اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل اسپین میں طوفانی سیلاب میں مرنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی جس پر اسرائیلی تماشائی شورمچاتے رہے اور اس دوران عرب مخالف ترانے پڑھے گئے۔
رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد اسرائیلی وزات خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹلز تک محدود رہیں جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے دو طیارے ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم بھیجنے کا حکم دیا ہے
تفریح
اداکار نعمان اعجاز اورادکارہ صبا قمر شدید تنقید کی زد میں کیوں ہیں ؟
نعمان اعجاز اور صبا قمر کو بولڈ سین کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں تاہم آج کل یہ دونوں اداکار بولڈ سین کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید ترنقید کا سامنا کرنا رہے ہیں۔
دونوں نامور اداکاروں نے مختلف ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں الو برائے فروخت نہیں، جو چلے تو جان سے گزر گئے اور مسٹر اینڈ مسز شمیم شامل ہیں۔
حال ہی میں ادکار نعمان اعجاز اوراداکارہ صبا قمر کی ویب سیریز"مسٹر اینڈ مسز شميم" کے ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں دونوں کو ایک دوسرے کے کافی قریب دیکھا جاسکتا ہے۔
زی فائیو پر نشر کی جانے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کا شکار ہوتاہے،بولڈ سین منظرِعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صباقمر اور نعمان اعجاز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر اور نعمان اعجازجیسے باصلاحیت اداکاروں کو ایسے غیر اخلاقی مناظرفلمانے کی ضرورت نہیں تھی، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگا کہ یہ کسی نیٹ فلکس سیریز کا سین ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکار ہیں،ایک اور صارف نے لکھایہ وہی اداکار ہیں جو وضو کے ساتھ گھر سے نکلنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسی چیزیں شوٹ کرتے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر کو بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تجارت
حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان
گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا
حکومت نے سردیوں میں اضافہ بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔
پاورڈویژن کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔
بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کیلئےہوگا۔
پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔
گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنےکیلئےونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کیلئے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
علاقائی 11 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا