پاکستان
تعلیمی اداروں میں بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
پنجاب بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے 5 سے 12 سال کے بچوں کو ویکسین لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا بچاؤ ویکسین مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو گا۔ پانچ روزہ مہم 19 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہےگی۔
تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور نادرا میں اندراج کرنا بھی ضروری ہو گا۔ بچوں کی ب فارم کےذریعےانٹری کروائی جائےگی۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کروانے والے مریضوں کے لیے پینل میں مزید ہسپتال شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کےذریعےعلاج کرانےوالوں کیلئےآسانیاں پیداکی جارہی ہیں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کےعلاج کی سہولت بھی دیں گے عمران خان کے ویژن کےمطابق ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنایا جائےگا۔
پاکستان
پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی 4 یاداشتوں پر دستخط
پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا
اسلا م آباد:پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان جمعہ کو ریلوے ، کسٹمز ، ایئرپورٹ انفراسٹرکچر اور بحری امور شپنگ سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی 4 یاداشتوں پردستخط کیے گئے ۔جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کے لئے پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزویدی ، کاہیل گروپ کے چیئرمین احمد دلموک المکتوم،منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابوظہبی پورٹس گروپ، کیپٹن محمد الشمیسی، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید ابراہیم سالم الزابی اور ابوظہبی پورٹس کے سینئر حکام بھی موجود تھے ۔
کوہاٹ-تھر-کھرلاچی ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلویز اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس پر پاکستان کی جانب سے پاکستان ریلویز کے سی ای او عامر علی بلوچ جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ابوظہبی پورٹس گروپ، کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے ۔پاکستان کسٹمز کے محصولات میں اضافہ، ٹرانزٹ کارگو کی ٹریکنگ اور دیگر اصلاحات کے لیے ایف بی آر اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے ممبر کسٹم اینڈ آپریشنز محمد جنید جلیل خان جبکہ ابوظہبی پورٹس گروپ کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے ۔
شپنگ، ڈریجنگ اور دیگر بحری امور میں تعاون پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹوڈائریکٹر پاکستان نیشنل شیپنگ کارپوریشن خرم مرزا جبکہ ابو ظہبی پورٹس کمپنی کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے ۔پاکستان میں ائیرپورٹس کی تعمیر و توسیع کے لیے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی صادق الرحمان نے جبکہ ابو ظہبی پورٹس کمپنی کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے۔بعدازاں پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
جرم
راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا
اگست میں ڈاکو شاہد لُنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی
راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا۔
شاہد لنڈ اشتہاری ڈاکو کی فہرست میں سب سے پہلے نمبرپر موجود تھا۔ ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق ہلاک اشتہاری ڈاکو کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام تھا اور ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا،ہلاک ڈاکو شاہد لُنڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں دیتا تھا۔
خیال رہے کہ اگست میں ڈاکو شاہد لُنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی۔ شاہد لنڈ نے گفتگو میں کہا تھاکہ میں شاہد لُنڈ بات کررہا ہوں لسٹ میں میرا نام سب سے پہلے ہے، اصل جو ملزم ہیں ان کے نام نہیں ہیں، انعام کے اعلان والی فہرست درست نہیں اسے دوبارہ بنائیں۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی :ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہو گی ، محسن نقوی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو ئی اور نہ ہی ہوگی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے انڈین میڈیا سے خبریں آرہی تھیں کہ ٹیم نہیں آرہی، کسی کو کوئی اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہم سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہم تیار ہیں،
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کرکٹ میں کسی قسم کی سیاست نہ ہو، چیمپئنز ٹرافی بارے جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت پاکستان کرے گی،اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کو اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہر ملک کی خواہش ہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہو، میری ہر ملک سے بات چیت رہتی ہے، ہر ملک کی خواہش رہتی ہے ہم یہاں کرکٹ کھیلیں ۔
آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے 2017 کے بعد آسٹریلیا کو شکست دی، ٹیم آئندہ بھی خوشخبریاں دے گی، یہ جو ٹیم سالہا سال سے جیت نہیں رہی تھی ہم آپ کو جیت کردکھائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات کے حوالے سےحکام کو آگاہ کردیا ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
پاکستان ایک دن پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ