جی این این سوشل

پاکستان

سری لنکن ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

‏ایشیاء کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سری لنکن ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سرلنکن ٹیم ایئرپورٹ سے باہر آئی تو ٹیم کو ڈبل ڈیکر بس میں بٹھاکر کولمبو شہر کی پریڈ کرائی گئی، اس موقع پر شہریوں نے فاتح ٹیم پر پھول نچھاور کیے اور جیت کا جشن منایا۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ کولمبو پہنچنے پر ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی،ایک ہفتے کے دوران برطانوی برینٹ کی قیمت 2ڈالر9سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی 73.54ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.10فیصد کمی ریکارڈہوئی،ایک ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 24سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 70.12ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل

محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل

بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی ہیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی جب کہ بھارت سے ہائبرڈ ماڈل پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست دور رکھا جائے، اب تک مجھے یا پی سی کو بھارت کے انکار کا کوئی لیٹر نہیں ملا جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر بھی آگاہ نہیں کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ اگرکوئی ایسی چیز ہوگی تو ان رائٹنگ دیں گے، ہمیں تب ہی قابل قبول ہوگا جب رائٹنگ میں دیں گے۔

انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرے گی مجھےعمل کرنا پڑے گا، پاکستان ہر بار بھارت کے ساتھ مثبت رویہ رکھتا ہے لیکن اب امید نہ کریں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیم اچھی خوشخبریاں دے گی، کوچ کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی جب کہ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم بھارت اپنے میچز دبئی میں کرانا چاہتا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاوّنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاوّنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال نامہ فراہم کر دیا گیا
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فراہم سوال نامے میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق 79 سوالات پوچھے گئے ہیں، سوال نامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے وصول کیا۔
اس موقع پر نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے،بعد ازاں  عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll