پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اور اس مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔


نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں ایف 16 طیاروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں.
یاد رہے گزشتہ ہفتے امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی، پینٹاگون کے مطابق امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن پاکستان کو لڑاکا طیاروں کا سامان دینے کی مجاز ہو گی۔
پینٹاگون نے بیان میں کہا تھا کہ امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو نئی غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا۔
بیان کے مطابق مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی۔ پاکستان کو آلات کی فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن نہیں بدلے گا۔

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 4 دن قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 20 گھنٹے قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 3 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 4 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 3 دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 3 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 17 گھنٹے قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 17 گھنٹے قبل





