پاکستان
سیلاب فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے، فواد چودھری
وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ کوئی جواب نہیں بہرحال ہماری تیاری جاری ہے۔
رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمعُ کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے۔
فواد چوہدری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ عمران خان آج سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے تونسہ پہنچیں گے، سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے۔
لیکن وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ کوئی جواب نہیں بہرحال ہماری تیاری جاری ہے۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا
وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات ہوئی۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک جمہوریہ چیک دیرینہ تعلقات کثیر الجہتی شعبوں پر محیط ہیں۔
دونوں ہم منصب کے درمیان اقتصادی ترقی، مشترکہ علاقائی اورعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ چیک کی کمپنیز کو سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور میں اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سلامتی، پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔
تفریح
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی۔
کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایاکہ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔
پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی،دوسری جانب کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔ خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی ،اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا
بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں دفعہ 144،ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کے روبرو سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سمیت اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی