جی این این سوشل

پاکستان

دو سالوں میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ دوسالوں ميں قبضہ مافيا کے خلاف ايکشن کے اعداد ‏وشمارجاری کردیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دو سالوں میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کے اعداد وشمار جاری
دو سالوں میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کے اعداد وشمار جاری

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ دوسالوں میں قبضہ مافیا کےخلاف 2537 آپریشن کیے گئے،جس میں  ‏18 ہزار247 غیرقانونی عمارتیں اورگھرمسمارکیے گئے۔‏20 ہزار116 ديگرغيرقانونی چيزيں مسمارکی گئیں۔گزشتہ دوسالوں میں 26 لاکھ 60 ہزارروپے تک جرمانہ کیا گیا۔

اسلام آباد انتظاميہ کی قبضہ مافيا کے خلاف ايکشن کی لسٹ،  جی ٹی روڈ پر نشاندہی کر کے 250 دکانيں گرائی اور ايريا کلئیر کيا گیا،کشمير ہائی وے پر 20 بڑی مارکياں گرائی اور تقريباً 100 کے قريب چھوٹی دکانيں ‏اور ٹائر شاپ گرائی گئیں۔کورنگ ريور کے ايريا پر بہت بڑا آپريشن ہوا، بوٹينيکل گارڈن جس کا قُل رقبہ 725 ايکڑ ہے اُس ميں 150 ايکڑ پر قبضہ تھا، وہ تمام ‏ايریا سے قبضہ چھڑوايا۔

قائداعظم يونيورسٹی کی زمين ميں 100 ايکڑ پر قبضہ واگزار کروایا، پنجاب فارسٹ لينڈ کی تمير، مارگلہ، ميرا بيری، چراہ، ان تمام ميں 850 سے 900 ‏ايکڑزمين واگزارکروائی گئی۔ان زمینوں پرہاؤسنگ سوسائيٹی اور فارم ہاوس بنائے گئے تھے۔تمام علاقہ کليئرکرکے حکومتِ پنجاب کے حوالے کيا۔

اسلام آباد کا سيکٹر E-12 پر کئی سالوں سے قبضہ تھا، 7500 کنال ميں سے 4000 ‏کنال خالی کروائی

اسی طرح I-15, ملپور، ‏C-15, شاہ الله دتہ ميں جنگلات کے ايرا اور ديگر پر سے قبضہ ‏واگزار کروايا گیا۔

پاکستان

سربراہ پاک بحریہ سے مراکش کے انسکپٹر فضائیہ کی ملاقات

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ پاک بحریہ سے مراکش کے انسکپٹر فضائیہ کی ملاقات

پاکستان بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر نےملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے  بیان کے مطابق رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر  میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کےسربراہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں . 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے تحریک انصاف کے 5 رہنما گرفتاری کے بعد رہا

گرفتار افراد میں عمر ایوب، اسد قیصر، شبلی فراز ، ملک احمد خان بچھڑ اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے تحریک انصاف کے 5 رہنما گرفتاری کے بعد رہا

پولیس نے  کچھ دیر پہلے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے افراد کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پولیس نے اڈیالہ جیل سے باہر تحریک انصاف کے رہنماوؤں کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے  تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

گرفتار افراد میں  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سینیٹ میں قائدحزب اختلاف شبلی فراز اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ  صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے، جن کو پولیس ن اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا تھا۔

 جبکہ اس موقع پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن  لیڈر ملک احمد خان بچھر کو حراست میں لیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوپ 29 :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان میں  مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات

وزیراعظم نے عالمی رہنماوؤں سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوپ 29 :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان میں  مختلف عالمی رہنماوؤں سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماوؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں کانفرنس آف پارٹیزکے 29 ویں کلائمیٹ ایکشن کیسربراہی اجلاس میں شرکت کی، جہاں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا استقبال کیا۔.

وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس اوردیگرعالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا،کوپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور  پاکستان متحدہ عرب امارات کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔.

اس دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں ترکیہ پاکستان کے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں. وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کی اور پاکستان برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔  .

وزیرِ اعظم کی ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیویف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات کی دونوں رہنماوؤں نے  ملاقات میں وسط ایشیائی ممالک اور پاکستان میں گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاجکستان اور ازبکستان سے مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔.

وزیرِ اعظم کی نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات ہوئی. ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بلند ہوتی سطح سمندر کے خطرات اور جنگلات کے تحفظ پر گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ ملاقات میں  بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی  گفتگو ہوئی۔.

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll