جی این این سوشل

پاکستان

مولانا فضل الرحمن کا ایک بار پھر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف)اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمن کا ایک بار پھر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ
مولانا فضل الرحمن کا ایک بار پھر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف)اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی 2018 کے الیکشن پر ہمیں اعتراض ہے،جن کو حق نہیں تھا ان کو حق حکمرانی دیا گیا، الیکشن کے نتائج کو مکمل تبدیل کیا گیا، ہم اس دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے، حکمران بےوقوف تھے اور ایسے ہی احمق رہیں گے، ملک میں ہر شعبہ زندگی حکومت کی ناہلی سے متاثر ہے،ملک میں کرپشن میں اضافہ ہواہے،حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے،ملک کو مالی نقصان کس نے پہنچایا،ذمہ دار یہی حکومت ہے، اگر اس ملک کو بچانا ہے تو اس حکومت سے نجات دلانا اہم ہے، ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم متحدہے،اختلاف اور اختلاف رائے ہوتاہے،ضمنی الیکشن اور سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹ انتخابات کے لیے ہمیں حکمت عملی طے کرنی ہوگی،ایسا نہ کریں تو ان نا اہلوں سے سینیٹ بڑھ جائے گا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ان کو اپنے لوگوں پر اور اپنے ووٹ پر اعتبار نہیں ہے،تمام پارٹیاں متفق ہیں کہ الیکشن میں حصہ لیا جائے، ہر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا گیا ہے، اگر استعفے آجاتے ہیں،سندھ اسمبلی ٹوٹ جاتی ہے توسینیٹ الیکشن نہیں ہوسکے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کیساتھ ساری زندگی ہاتھ ہوتا رہا ہے لیکن وہ ہاتھ کا عادی ہو گیا ہے،اب نیب خطرے میں ہے جو بھی حکومت آئے گی نیب کو ختم کر دے گی،ہزاروں لوگوں سے بارگین کر رہے ہیں رشوتیں لے رہے ہیں، نیب کیا احتساب کرے گا نیب خود کرپٹ ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 5فروری کو مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے،9فروری کو حیدرآباد میں کامیاب جلسہ کریں گے۔

علاقائی

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، امیدوار  کے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔

 جبکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے  امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے عادل بازئی کو فلور کراسنگ کا مرتکب قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان  ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران  مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے، سی ای او ریلوے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح  33 ارب روپے تک  پہنچ گئی۔

سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان  ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران  مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے۔

سی ای او ریلوے نے  بتایاکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 29 ارب آمدن ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ مارچ 2025 تک ایم ایل ون پرگراؤنڈ ورک شروع ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

بالی وڈ کی مشہور اور نامور ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت مختلف  مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر فحش فلمیں  اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔

ای ڈی حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

اس  کے علاوہ راج کندرا پر یہ بھی  الزام عائد  ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کر کے منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا،ان کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری لوگوں  کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے، بعد ازاں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll